Wednesday, September 4, 2019

مرا ہوا شخص جو زندہ ہے



No photo description available.


 تاریخ میں اک صلاح الدین ایوبی تھا جس نے فاتع اور حاکم وقت ہو کر رعایا کو وہ حقوق دیئے جن کی وجہ سے آج بھی اس کا نام زندہ ہے اور اک صلاح الدین وہ تھا جس نے نہ صرف حکمرانون بلکہ رعایا کو منہ چڑھا کہ ان کو ان کی اوقات دیکھانے کا موقع دیا ہے، خود تو مر گیا ہے مگر سوال یہ ہے کی کیا اس کی موت ہم کو زندہ کرے گی؟
کیا یہ شخص آپ کا منہ چڑھا رہا ہے؟ اگرچہ یہ شخص مر تو پتہ نہیں پر یہ میرا منہ ضرور چڑھا رہاہے کہ میں نے اس معاشرے کی بہتری کیلیے کیا عمل کیا ہے یا پھر صرف سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور وڈیو شئیر کی ہیں جس طرح ہم سب نے سانحہ سائیوال کے مظلوموں کے ساتھ کیا تھا۔ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں وہ اپنے سے تبدیلی کا آغاز کرہیں۔


باقی کا تو پتہ نہیں پر یہ میرا منہ ضرور چڑھا رہاہے کہ میں نے اس معاشرے کی بہتری کیلیے کیا عمل کیا ہے یا پھر صرف سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور وڈیو شئیر کی ہیں جس طرح ہم سب نے سانحہ سائیوال کے مظلوموں کے ساتھ کیا تھا۔
اگر آپ واقعی اس معاشرے میں تبدیلی چائتے ہیں تو دوسروں کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھیں، خاص طور پر اپنے سے لم تر افراد اور رشتہ داروں سے، آپ نہیں جانتے کہ آج کے حالات میں وہ کس ذہنی پریشانیوں میں ہیں- کسی بھی معاملے میں فلم میں کتاب رسالے کی کہانی میں خود کو مظلوم یا ہیرو مت سمجھیں اگر آپ خود کو ولن کی جگہ رکھ کر سوچیں تو بھی آپ کو اپنے آپ میں ایسی بہت سی عادات کا پتہ چلے گا جو کہ آپ مین اور ولن میں مشرکہ ہیں۔ کوشش کرہیں کسی کی زندگی میں اگر ہیرو نہیں بن سکتے تو ولن بھی مت بنئیں۔